• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیانےمہم جوئی کی توبھارت میں ایک اورپاکستان کی بنیاد پڑجائیگی،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ انڈیانےمہم جوئی کی توبھارت میں ایک اورپاکستان کی بنیاد پڑجائےگی،حکومت ملی تو خواتین کومفت تعلیم دینگے، اکتوبر میں اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کرینگے، بھارت کشمیر میں بدترین مظالم اور ریاستی دہشتگردی کرر ہاہے ، دنیا کی توجہ کشمیر میں مظالم سے ہٹانے کے لیے جنگ کا ماحول پیدا کررہاہے ۔جس قوم کے بچوں اور خواتین میں جذبہ جہاد اور شوق شہادت ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ،جنگ کے شعلے بھڑکے تو بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ،اس لئے بھارت کو چاہئے کہ جنگی جنون سے نکل کر کشمیر پر بامعنی مذاکرات کرے ،۔جہاں سپریم کورٹ کا دروازہ سونے کی چابی سے کھلے گا وہاں انصاف کیسے مل سکتا ہے ۔ اس ملک کے مسائل کا حل اسلامی حکومت میں ہے ہماری حکومت آئی تو خواتین کو سرکاری اور پرائیویٹ تمام سکولوں میں مفت تعلیم دی جائے گی، ان کو جائیداد میں حصہ دئیے بغیر کوئی الیکشن نہیں لڑ سکے گا ۔ غیر مسلم خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے گذشتہ روز شعبہ خواتین کی جانب سے ایوان اقبال میں منعقدہ یوتھ فیسٹیول سے خطاب صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔
تازہ ترین