• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،گھریلوتنازع،شوہر نے بیوی سمیت 4افراد کوقتل کردیا

راولپنڈی( ایجنسیاں)روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر مانی ککھڑا گائوں میں مشتعل شوہر نے بیوی سمیت چار افراد قتل کر ڈالے ،قتل ہونیوالوں میں ساس سسر اور سالی شامل ہیں ملزم فرار ہوتے ہوئے اپنے بچے کی بجائے سالی کا بچہ اٹھا کر لے گیا جسے پولیس نے بعد ازاں ملزم کے گھر سے برآمد کر لیا ۔علاقہ بھر میں خوف وہراس ملزم حساس ادارے کا ملازم بتایا جاتا ہے مقدّمہ درج کر لیا گیا ۔ یونین کونسل گہنگریلہ کے گائوں ککھڑا میں گزشتہ روز مشتعل شوہر نے بیوی سمیت اپنا سسر ساس اور سالی کو قتل کر ڈالا ذرائع کے مطابق ککھڑا گائوں کے رہائشی فضل الرحمان کی بیٹی تسلیم بی بی کی شادی ڈھوک بھٹیاں چک بیلی خان کے رہائشی شمس ولد پرویز سے ہوئی تھی کچھ عرصہ قبل تسلیم بی بی کسی بات پر روٹھ کر والدین کے گھر آگئی گزشتہ روز ملزم شمس بیوی کو منانے کے لیے آیا ہواتھا کہ دوران گفتگو وہ اشتعال میں آگیا اور فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر اس کا سسر 55 سالہ فضل الرحمان، ساس 45 سالہ خاتون بی بی، 23سالہ بیوی تسلیم بی بی اور 20سالہ سالی طیبہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں واردات کے بعد ملزم شمس فرار ہو گیا اور افراتفری میں جاتے ہوئے اپنے چھ ماہ کے بچے کی بجائے سالی کا ڈیڑھ سالہ بچّہ بھی ساتھ لے گیا جسے ملزم نے اپنے آبائی گھر ڈھوک بھٹیاں میں چھوڑ دیا بعد ازاں پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر بچہ اپنی تحویل میں لے لیا ،اہل علاقہ نے واردات کی اطلاع مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کو دی جنھوں نے لاشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان پہنچایا ۔
تازہ ترین