• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سو برس بعد عمران ، قادری اور شیخ رشید (ڈمی) کیسے ہونگے؟احوال آج ”خبرناک“ میں

کراچی (جنگ نیوز) عمران خان ، طاہر القادری اور شیخ رشید(ڈمی)سو برس بعد کیسے ہوں گے ؟۔ اِس معاملے کا دلچسپ احوال اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں دکھایا جائے گا۔ ناظرین دیکھیں گے کہ ”رسی جل گئی مگر بل نہیں گیا“ کیونکہ عمران خان (ڈمی) سو برس بعد بھی دھرنا ہی دیتے نظر آئیں گے۔ عمران خان (ڈمی) نے طاہر القادری سے شکوہ کیا کہ آپ پاکستان میں صرف بال کٹوانے آتے ہیں اور ہربار مجھے بند گلی میں دھکیل کر اُڑن چھو جاتے ہیں۔ ”خبرناک“ کے شائقین یہ بھی دیکھیں گے کہ سو برس بعد بھی شیخ رشید ”لال پری“ کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں۔ حالات حاضرہ، طنز و مزاح، ڈنڈا اور انڈہ برداروں کا احوال بھی پروگرام کا حصہ ہے۔ عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں دلچسپ شو رات 11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔ 
تازہ ترین