• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی رائزنگ اسٹار نے ملتان رائزنگ اسٹار کو شکست دیدی

Rawalpindi Rising Star Beat Multan Rising Star
لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی رائزنگ اسٹار نے ملتان رائزنگ اسٹار کو11 رنز سے شکست دے دی، دوسرا میچ بہاولپور اور ڈی جی خان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹ پر 154 رنز اسکور کئے،ذیشان ملک 74 رنز کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔

جواب میں ملتان رائزنگ اسٹار نے آغاز تو بہترین کیا لیکن 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز ہی بنا سکی، اسلام آباد رائزنگ اسٹار کے احتشام سلطان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اگلا میچ بہاولپور اور ڈی جی خان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
تازہ ترین