سکھر (بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم بھی کرپشن کے خاتمے کا ذریعہ بن سکتی ہے جس کے لئے ہمیں تعلیم یافتہ لوگ بنانے پڑیں گے، غربت کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا، جب کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا تو غربت خود بخود ختم ہوجائے گی، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، ہمیں کرپشن کا حرام منہ پر لگا ہوا ہے کیوں نہیں سوچتے کہ ہماری کرپشن کے باعث ملک کو کتنا نقصان ہورہا ہے اگر ہم اپنے بچوں کی تعلیم پر رقم خرچ کررہے ہیں تو وہ ضایع نہیں ہورہی، جس بچے پر آج ہم 8سے 10لاکھ روپے لگا رہے ہیں وہ کل ہمیں 8سے 10ارب روپے کما کر دے گا، وہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ”آئی بی اے “ سکھر میں منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر آئی بی اے کے ڈائریکٹر نثار احمد صدیقی نے بھی خطاب کیا۔