سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے اتوار کو مسلم لیگ کے مرکزی آفس میں عوامی مسائل سنے کے لئے کھلی کچہری لگائی اور اس موقع پر آنے والے افراد کے مسائل کے حل کے لئے موقع پراحکامات جاری کئے۔لوگوں نے وفاقی وزیر کو سرکاری محکمہ جات کے اہلکاروں کی طرف سے ان کے جائز کاموں میں ڈالی جانے والی بلاجواز ر کاوٹوں کے بارے میں بتایا جنہوں نے اس کے ازالے کے لئے کوشش کا وعدہ کیا۔وفاقی وزیر کے ہمراہ اراکین صوبائی اسمبلی اور لیگی کارکنوں بھی موجود تھے۔