• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ : موٹر سائیکل نہ روکنے پرڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون زخمی

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )ڈاکوؤں کے  گروہ  نےفیصل آباد سے لاہور جانیوالی  مسافر بس کو لوٹ لیا،مزاحمت پرمسافروں  پر  تشدد  کیا گیا۔سرگودھا روڈ پر جھامکے کے قریب ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محنت کش اختر رضا معجزانہ طور پر بچ گیا اور ا س کی بیوی شدید زخمی ہوگئی ، جی ٹی روڈ پر راوی ریان کے قریب چار ڈاکوؤں نے  ایک نجی ہسپتال میں داخل ہو کر  ڈاکٹر مبشر علی اسکے عملے اور مریضوں اور  لواحقین سے ہزاروں روپے مالیت نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگے، لاہور روڈ پر دوساکو چوک کے قریب   ڈاکو محنت کش احمد علی سے 10ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جس کا پولیس نے احمد علی کی نشاندہی پر ملزم عابد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، محلہ سلطان پورہ میں نوجوان  عمیر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، لاہور روڈ پر خانپور کے نزدیک دو ڈاکو نوجوان محمد ارشد سے   موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ ہاؤسنگ کالونی روڈ پر دو ڈاکوؤں نے شادی سے واپس آنیوالی کاشف کی فیملی  سے زیورات، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے،   علاقہ منصور آباد میں   چور   بوٹا کا پالتو چھترا چوری کرکے لے گئے،   علاقہ کاہنیانوالہ کے قریب چار ڈاکوؤں نے زمیندار اکبر علی سے  موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ، تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ بستی بلوچاں میں  چور منیر احمد کی کار لیکر فرار ہوگئے، تھانہ بھکھی کے علاقہ سریانوالہ میں تین ملزمان نے اللہ دتہ کے گھر داخل ہو کر 65ہزار روپے نقدی اور زیورات چھیننے کے بعد انکو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے،فیصل آباد سے لاہور جانیوالی ایئرکنڈیشنڈ بس کو شیخوپورہ کے علاقہ مانانوالہ میں ڈاکوؤں کا چار رکنی گروہ لوٹ کر فرار ہوگیا، یہ گروہ بس میں فیصل آباد سے  مسافروں کے روپ میں سوار ہوا تھا جس میں تھانہ مانانوالہ کا علاقہ شروع ہوتے ہی اسلحہ تان کر تمام مسافروں اور بس کے عملہ کی یرغمال بنالیا اور چلتی بس کے دوران مسافروں کے علاوہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر محمد شفیق جو مظفر گڑھ کا رہائشی بتایا گیا ہے سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، کرنسی نوٹ، گھڑیاں، موبائل فون چھین لئے، ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر کئی مسافروں کو تھپڑ بھی مارے اور مانانوالہ کے قریب بس سے اتر کر روپوش ہوگئے۔
تازہ ترین