ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے ایام میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 12علماء کرام کی زبان بندی کے احکامات جاری کئے ہیں،جن میں مولانا عطا المومن شاہ بخاری،عطاء المھیمن شاہ بخاری ،فیاض عثمانی،مولانا عبدالغفور حقانی،خالد محمود المعروف پروفیسر عبدالکلام صدیقی،مولانا عبدالحق،مولانا نوید الرحمٰن،فاروق حیدر،سید سہیل عباس،مولانا غلام حسین المعروف غلام حسین ہاشمی ،عارف سعید بھٹی اورانجینئر اشفاق احمد شامل ہیں ،واضع رہے کہ مذکورہ پابندی 20ستمبر سے 20دسمبر 2016 تک لگائی گئی ہے۔