ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہودکی 27ستمبر کو ملتان آمد متوقع ہے،ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ملتان کے مختلف سکولوں کا معائنہ کریں گے ،وہ اس موقع پر سکول کونسلوں کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے،ای ڈی او ایجوکیشن ملتان اشفاق گجرنے صوبائی وزیر تعلیم کی آمد کے پیش نظر تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں ۔