مردان ( نمائندہ جنگ ) نواحی علاقہ طورو میں شادی کی تقریب میں نامعلوم مسلح افرا دنے فائرنگ کرکے دولہے کی والدہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا فائرنگ سے رشتہ دارزخمی ہوگیا تھانہ طورو کے علاقہ گل مولا کلے میں عبدالروف ولدعلی خان نامی شخص کے بیٹے اور بھتیجے کی اکٹھی شادیاں تھیں عبدالروف نے پولیس کو وقوعہ کے حوالے سے بتایاکہ شادی کی رات میزبان اور باراتی شادی والے گھر موجود تھے اس دوران باراتی خوشی میں ہوائی فائرنگ کررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افرادنے مہمانوں کے روپ میں گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے عبدالروف کی 35سالہ بیوی مسماۃ (ر)لگ کر جان بحق جبکہ دوسر ارشتہ دار امجد ولد گل رحمان زخمی ہوگیا زخمی کو بعدازاں تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیاگیا۔ شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعے کے بعد شادیانے خاموش ہوگئے میزبان اور مہمان زاروقطار رونے لگے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔