سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں بہت سارے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے میٹرک کے جاری امتحانات معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
بھارت میں لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، 96 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈبلن مین کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات کی۔
گندم خریداری میں غفلت برتنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ کومعطل کر دیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔
کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے نوٹس لے لیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ماؤں کے عالمی دن پر ایک دلچسپ مطالبہ کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں 2017ء سے لاپتہ شہری سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ایک لاپتہ شہری کے اہلِ خانہ نے عدالت کو بتایا کہ بیٹے کی گمشدگی کے دکھ سے اس کے والد انتقال کر گئے ہیں۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
محکمۂ صحت سندھ کی ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز ہو گیا، یہ مہم کراچی کے 7 اور حیدر آباد کے 1 ضلع میں 25 مئی تک جاری رہے گی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سابق ڈپٹی وزیر اعظم اندرئی بیلوسوف کو وزیر دفاع تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔
مالدیپ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بھارتی عطیہ کردہ تین طیارے اُڑانے کے لیے ہمارے پاس اب بھی پائلٹ موجود نہیں ہیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا فوٹوگرافرز کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں۔
کراچی میں آج شام تک موسم میں معمولی بہتری متوقع ہے، شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ 12 روز میں کمی واقع ہوئی ہے۔