• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ڈی سی او نے بتی چوک شیخوپورہ میںقطرے پلائے

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ڈی سی او ارقم طارق نے بتی چوک میں بچوں کو قطرے پلا کر کیا ۔مہم کے دوران 594400 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے کُل 1164 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ڈی سی ا و ارقم طارق نے افتتاح کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ کر کے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کا باقائد ہ جائزہ لیا ۔ انہوں نے یونین کونسل نمبر 52 کوٹ رنجیت اور 61 مرزا ورکاں غوثیہ پارک کا علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کا پاقائدہ جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں سے پات چیت کی
تازہ ترین