شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ماہ محرم الحرام کے دوران پشاور سمیت مختلف اضلاع کے 24علماء کرام اور ذاکرین کے ضلع شیخوپورہ میں داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جن میں مولانا ساجد حسین سالک (سیالکوٹ) ، مولاناریاض حسین (گوجرانوالہ) ، سید آصف رضا گیلانی ( لاہور) ، غلام جعفر حسین ( گوجرانوالہ ) ،حامد رضا سلطانی ( لاہور) ، مولاناغضنفرعباس ( ڈی جی خان) ، مولاناغلام حسین ہاشمی (ملتان) ، مولاناندیم عباس نقوی، زاکر حبیب رضا حیدری (حافظ آباد) ، عبدلتواب صدیقی ( لاہور) ، محمد یوسف المعروف ٹوکہ(سرگودھا ) ، مولاناثروت اعجاز قادری (کراچی)، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی (گوجرانوالہ) ، مولاناخادم حسین رضوی (لاہور) ، مولانا محمد احمد لدھیانوی( جھنگ)، ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں(خانیوال) ، مولانا محمد الیاس گھمن ( سرگودھا)، مولانا معسودالرحمان عثمانی (پشاور) ، مولاناعالم طارق (چیچہ وطنی ساہیوال) اہل حدیث سے مولانا عبداللہ نثار( گوجرانوالہ) مولانا عبدالعلیم یزدانی(جھنگ)، مولانا سید محمد سبطین شاہ نقوی (سرگودھا)، مولانا منظور احمد (گوجرانوالہ) ، مولانا محمد عمر صدیق (گوجرانوالہ) شامل ہیں دریں اثناء ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے مختلف مسالک کے 17علماء کرام اور ذاکرین کے بھی محرم الحرام کے دوران تقاریرکرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جن میں مولانامحمد سلیم اعظم بلوچ (شیخوپورہ) ،حافظ محمد سلمان (شیخوپورہ) مولانا امجد اجمل( مریدکے) ، خالد سیف الاسلام(مریدکے) ، حافظ عامر شہزاد گرجہ کالونی ، پیر ظہیر الحسن شاہ بخاری آف چشت نگر ، مفتی جمیل رضوی ، مولانا راشد رضوی ، مولانا محمد یعقوب بھٹی ، حافظ عبداللہ ،قاری محمد الیاس ، ڈاکٹر اللہ دتہ ، ڈاکٹر عبدلحلیم ، قاری عابد فارقی ، مرتضیٰ قنبر ، زاکر عابد حسین اور مولانا جعفرجتوئی کے نام شامل ہیں۔