سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) 2افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار یونین کونسل تلواڑہ مغلاں کے چیئرمین شمشیر خان عرف شیر خان اور ذیشان خان عرف شان خان کا پولیس نے5روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ تفتیشی آفیسر نے مجسٹریٹ درجہ اول کو31اگست کو تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار2ملزمان چیئرمین شمشیر خان عرف شیر خان اور ذیشان خان عرف شان خان سے مزید تحقیقات کے لئے10روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی مگر مجسٹریٹ اول نے پولیس کو ملزمان کا5روزہ ریمانڈ دیا۔