گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی‘ زیورات اور موٹر سائیکل سے محروم ہوگئے،تتلے عالی کے علاقہ خان مسلمان میں4ڈاکووں نے شہباز احمد کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 40700روپے اورزیورات لوٹ لئے، لوٹ لدھا کے علاقہ پھلوکی میں نواب کالونی کے رہائشی محمد خلیل فیملی کے ہمراہ حافظ آباد جا رہے تھے کہ پھلوکی کے قریب3ڈاکووں نے کیری ڈبہ روک کر اہلخانہ سے طلائی زیورات اور نقدی 4500ریال 100درہم لوٹ لئے،کھیالی کے علاقہ محلہ سلامت پورہ کے محمد اجمل نے موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی ہوئی تھی کہ نامعلوم چور لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔