• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے حالات پر وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی تقریر کے بعد بھی بھارت پر کوئی دبائو نہیں کہ وہ ظلم اور بربریت کو بند کرے۔ بھارت نے اب پاکستان کا پانی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دنیا اس پر خاموش تماشائی ہے۔ بھارت کے عزائم انتہائی خطرناک نظر آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جس راستے پر چل رہا ہے وہ امن کی بجائے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
تازہ ترین