• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی بھارت کیخلاف ریلی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم متحد ہوکر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوارثابت ہوں گے،ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر راؤ محمد ایوب ، صدرنیپس صاحبزدہ سجاد مسعود چشتی،چیئرمین چوہدری طاہرمحمود،ابتسام الاسد خاں ،سلطان محمود نے پی ایس اے اور نیپس کے زیر اہتمام انڈیاکیخلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا ہے جس کاہم منہ توڑجواب دینا جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پاکستان کے ساتھ کیا گیا بین ا لاقوامی سطح کا معاہدہ سندہ طاس کو انتقامی طور پر سبوتاژ کرنے کی کوشش میں ہے اگر بھارتی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت سے پاکستان آنے والے دریاؤں کے پانی کو بند کرنے کی سازش کی تو پاکستان اور بھارت کے مابین پانی کے مسئلہ پر ایک اور جنگ چھڑ جانے کا امکان ہے  
تازہ ترین