• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ریلوےسٹیشن اورصراط مسجد کوگرانے نہیں دیں گے ،ایس اے حمید

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنما ایس اے حمیدنے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن اور صراط مسجد کوکسی بھی قیمت پر گرانے نہیں دیں گے کیونکہ یہا ں پر بینکوں اور پلازوں سمیت کوئی بھی کمرشل کاروبار نہیں چل سکتاکیونکہ پہلے ہی جی ٹی روڈ پر کافی رش رہتا ہے۔اللہ کا گھر مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ سٹیزن ویلفئیر فورم کے کنوینئر ایس اے حمید ممبر ان پنجاب بار کونسل سعید بھٹہ،ملک امتیاز نور، ڈویژنل چیرمین انصاف فورم اشرف بھٹہ نے وکلاء فورم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں اقبال انصاری،سلیم کھوکھر،ملک شوکت اعوان،مظفر علوی،میاں محمد طارق ،سلیم بلو،باؤ عبدالر حمن ،شیخ سرورہاشمی اورشیخ محمد عنصر  ،شیخ شوکت جاوید سابق صدر گوجرانوالہ چمبر،سابق صدرمیڈیکل ایسوسی ا یشن ڈ اکٹر میاں زاہد، شیخ سلیم سابق ڈپٹی میئر بھی موجود تھے۔ 
تازہ ترین