• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بار کاساہیوال کو ملتان بنچ سے علیحد ہ کرنے کیخلاف تحریک جاری رکھنے کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے بچوں کے خلاف جرائم پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کمیٹی بناکر قانونی امدادفراہم کرنے اورساہیوال کو ملتان بنچ سے علیحد ہ کرنے کے خلاف تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ،یہ فیصلے  ہائیکورٹ بارکی ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں کئےگئے ہیں جس کی صدارت صدربارشیخ جمشید حیات نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری چوہدری عمر حیات نے انجام دئیے ،اجلاس میں نابالغ بچے اوربچیوں سے جنسی زیادتی ،اغواء کرکے قتل کرنے سمیت دیگر جرائم پر اظہارافسوس کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایسے جرائم کی بیخ کنی کے لئے مؤثراقدامات کرے  جبکہ ہائیکورٹ بار ایسے واقعات میں مظلوموں کی مفت قانونی امدادکرے گی ،اجلاس میں ساہیوال کو علیحدہ کرنے کےخلاف تحریک کو مزید مؤثر بنانے کےلئے سابق صدور،ممبران پنجاب بارکونسل اورسینئر وجونئیر وکلاء؍ کو مشاورت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا اس طرح آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حقدار ہونے کےلئے تمام ممبران کو 15 نومبر تک چندہ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
تازہ ترین