• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف ملتان نے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی

ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف ملتان نے30ستمبر کو ہونے والےرائے ونڈ مارچ  میں شرکت کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ، ملتان سے بھی قافلے روانہ ہوں گے اس حوالے سے ضلعی و سٹی تنظیموں کی جانب سے  کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خالد جاوید وڑائچ ، ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ اور سٹی صدر خالد خاکوانی کی قیادت میں قافلے روانہ ہوں گے۔مارچ میں شرکت اور تیاریوں کے حوالے سے ا جلاس آج ہو گا، اجلاس کی صدارت تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی کریں گے، جبکہ  مہمان خصوصی تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین ہوں گے۔
تازہ ترین