سیالکو ٹ(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم حکومت آزاد کشمیر فاروق حیدر آج 28ستمبر بدھ ایک روزہ دورہ پر سیالکوٹ آئیں گے۔وزیر اعظم تلک پور میں ایک تقریب میں شر کت کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں اپنی حکومت کے لائحہ عمل سے آگاہ کر نے کے ساتھ آزاد جموں و کشمیر میں ترقیات منصوبہ جات پر کشمیری رہنماوں اور عوامی وفود سے تبادلہ خیال کریں گے۔