مردان (نمائندہ جنگ)مردان کی خواتین کو نسلر ز نے اختیا رات کے لئے ڈیڈلائن د ے دی ۔اختیا رات نہیں دے سکتے تو بلد یا تی سسٹم کو ختم کیا جا ئے۔9 اکتو بر تک اختیارات نہ دئیے گئے تو بنی گا لا میں عمران خا ن کی رہا ئش گاہ کے سا منے دھرنا ہوگا۔اس حو الے سے کو نسلراتحا د شعبہ خواتین کی صدر ذکیہ منہا د ،سینئر نا ئب صدر خا ئقہ نا ز ،نگت بیگم ،اختر بی بی نے چیئر مین حا جی کفا یت اللہ کے ہمراہ مردان پر یس کلب میں میڈ یا نما ئندو ں کو بتا یا کہ بلد یا تی سسٹم کے تقریباَدو سال گزرنے کے با وجو د بھی منتخب نما ئندوں کے پا س کو ئی اختیا رات نہیں اور خا ص طور پر خواتین کو نسلر تو برائے نا م کو نسلر ہیں ۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خواتین کو نسلروں کے پاس نہ تو کو ئی فنڈ ہے اور نہ اختیارات ۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ اگر اختیا رات نہ ملے تو 10 اکتوبر کو صوبہ بھر کے خواتین بنی گا لا میں دھر نا دیں گی۔