ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار) دشمن کے ناکام عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری قوم متحد ہے محرم الحرام کے دوران شرپسند کے عزائم کو کچل دیں گے تحصیل ساہیوال میں امن کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا علما کرام ،تاجر،ممبران امن کمیٹی شہری امن بھائی چارہ اخوت،صبروتحمل،برداشت میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات ہوں گے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ضیغم نواز چوہدری،ڈی ایس پی ساہیوال رانا ناصر جاوید اور دیگر نے تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ملکی حالات نازک ہیں ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں ہمیں متحد ہو کر انکا مقابلہ کرنا ہے علماء کرام اپنی تقریروں میں کسی کی دل آزاری نہ کریں لاوڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی وال چاکینگ اور اسلحہ کی نمائش ہرگز نہیں کرنے دی جائے گی تفرقہ بازی کو ہوا دینے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے جن علماء کرام پر زبان بندی ہے انھیں کسی بھی جگہ تقریر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی انتظامیہ اور پولیس محرم کے ایام میں الرٹ رہے گی۔