• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا ڈویژن سیاحتی لحاظ سے حکومت کو کروڑوں کا ریونیو دے سکتا ہے

سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا ڈویژن سیاحتی لحاظ سے حکومت کو کروڑوں کا ریونیو دے سکتا ہے یہاں پر سیاحت کے وسیع مواقع ہیں بدقسمتی سے ان مواقعوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جارہا اگر حکومت نئے سیاحتی مقامات پر بنیادی سہولتیں فراہم کرے تو بہت سے مسائل حل ہونے کیساتھ ساتھ سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو یہاں تفریح کے مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ نئے سیاحتی مقامات کیلئے سرگودھا ڈویژن بہترین مقامات کا حامل ہے جہاں پر دریاء‘ پہاڑ‘ ریگستان‘ قدرتی جھیلیں اور دلکش نظارے سیاحوں کیلئے کشش کا باعث ہیں شاہین احسان مغل نے کہا کہ آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم اس سلسلہ میں اپنا کردر ادا کریگی اور سرگودھا کے سیاحتی مقامات کو متعارف کروانے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریگی۔
تازہ ترین