سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سندھ آرمز ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی اویس قادر شاہ رپورٹ آج ایوان میں پیش کریں گے۔
سندھ آرمز بل کے تحت اسلحہ ڈیلر ہتھیار فروخت کرنے سے پہلے خریدار کا نادرا سے تصدیق شدہ انگوٹھے کا نشان لے گا۔بغیر شناختی کارڈ اسلحہ فروخت نہیں ہوسکے گا۔ بل کے تحت ہتھیار کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی۔
بل کے مطابق اسلحے کی خریداری کے فوری بعد خریدار ہتھیار سے دو آزمائشی فائرکرکے گولی کے خول جمع کرائے گا۔گولی کے خول کا ریکارڈ فرانزک لیب میں جمع ہوگا۔خریدار کو اسلحہ فروخت کنندہ کے پاس تمام دستاویز لازمی جمع کرانے ہوں گے۔
سندھ آرمز ترمیمی ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔