کراچی کے علاقے کھارادر میں دستی بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔دستی بم کا حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا جو واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار حملہ آور ایک دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے،دستی بم فٹ پاتھ پر گرا، جس سے وہاں کھڑے 5 افراد زخمی ہو گئے۔
آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
بم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔