ٹھٹھہ (نامہ نگار) فرسٹ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالرحمٰن کی عدالت نے چائلڈ میرج ایکٹ 2014 کے تحت کھیر بازار کی رہائشی 15 سالہ نابالغ لڑکی الماس آرائیں کا ایک شخص عزیز اللہ کے ساتھ زبردستی نکاح پڑھانے والے نکاح خواں مولوی انور عباسی اور عزیز اللہ کو دو دو سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ایک ملزم جمن شاہ کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا ہے۔