• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ صوفی عظمت اللہ شاہ کا انتقال، کمیونٹی کا اظہارافسوس

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) خواجہ صوفی محمد عظمت اللہ شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقیب آباد کا گزشتہ روز برطانیہ میں انتقال ہوگیا ان کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی نے گہرے غم کا اظہار کیا۔ عبدالشھاب چوہدری قاری حامد، چوہدری عبدالوقاص، چوہدری ناصر محمود، قاری جاوید اختر، چوہدری محمد سرراز نقیبی، عبدالقادر سرفراز، قاری حامد، راجہ عبدالوحید لہری، راجہ باقر راجہ مجید لہری، راجہ بابر لہری کے علاوہ بریڈفورڈ مانچسٹر، لنکا شائر کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحوم خواجہ صوفی محمد عظمت اللہ شاہ کی میت کو پاکستان روانہ کیا جائے گا اور انہیں ان کے آبائی آستانہ عالیہ نقیب آباد میں دفن کیا جائے گا۔
تازہ ترین