• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز راولپنڈی کی افیلی ایشن کمیٹی کے ارکان کا دورہ کیمز

کوئٹہ(پ ر)نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز راولپنڈی کی افیلی ایشن کمیٹی کے ارکان نے گذشتہ روز کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا ۔ کمیٹی میں کمانڈنٹ اے ایف آئی آر ایم میجر جنرل طاہر مختار سید ،پروفیسر آف سرجری اے ایم کالج بریگیڈیئر عرفان شکر، ڈائریکٹر او آر آئی سی /ایکیڈمک بریگیڈیئر (ر) دلشاد احمد خان اور پروفیسر اناٹمی اے ایم کالج کرنل خدیجہ قمر موجود تھیں۔اس موقع پر ڈی ایم ایس لاگ بریگیڈیئر ظہیر اختر ،کمانڈنٹ سی ایم ایچ بریگیڈیئر سلمان احمد بھی موجود تھے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کالج کی 5سالہ کارکردگی کے بارے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ کالج پی ایم ڈی سی کے رولز اور ریگولیشن کے مطابق طبی تعلیم فراہم کررہا ہے ۔ کمز واحد میڈیکل کالج ہے جس میں 5سیٹیں پولیس ،ایف سی،لیویز ودیگر لاءا ینفورسمنٹ ایجنسیز کیلئے مختص کی گئی ہیں آئندہ آنے والے سالوں میں ڈینٹل کالج کی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا تاکہ طلباء و طالبات کو اپنے صوبے میں معیاری تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔اس موقع پر کمانڈنٹ /وائس پرنسپل بریگیڈیئر محمد علیم نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کالج میں ہر طرح کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں تاکہ طلباء ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرسکیں ۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود اور بریگیڈیئر محمد علیم نے ان کو مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا ۔
تازہ ترین