• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ ملکوں کو سی پیک برداشت نہیں ہورہا، شہباز شریف

Some Countries Could Not Afford A Spec Pack Cm Shahbaz Sharif
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک پورے ریجن کیلئے گیم چینجر ہے۔ کچھ ملکوں کو سی پیک برداشت نہیں ہورہا اور وہ کشیدگی پیدا کر رہے ہیں۔ لیکن دنیا کی کوئی بھی طاقت سی پیک منصوبے کو نہیں روک سکتی۔

چین کے 67 ویں قومی دن کی مناسبت سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چینی قونصل جنرل یو بورن نے کیک کاٹا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو کیک کھلایا۔

تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک اپنی رفتار اور قوت سے جاری رہے گا، چینی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں کیس ہو تو کوئی 4 لاکھ روپے ادھار نہیں دیتا ، لیکن چین نے اورنج لائن منصوبے کے لیے 44 ارب روپے دیے۔

چینی قونصل جنرل یوبورن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں ،پاک چین تعاون کا سلسلہ ایک سے دوسری طاقت تک چلتا رہے گا ۔
تازہ ترین