گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ایک ہی دن میں مختلف علاقوں میں قائم 15سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں اور یونین کونسل آفس کا دورہ کیا، تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں، ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولیات، انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا، انہوں نے یونیفارم نہ پہننے پر بنیادی مرکز صحت ملہو کھوکھر کے لیب اسسٹنٹ کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،ڈی ایم او وقار حسین خان، ای ڈی او ز ڈاکٹر الطاف چوہدری، ا ی ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔