شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ ضلع پولیس نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں سمیت دیگر انتہا پسندی ، رجعت پسندی، شدت پسندی کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جبکہ جرائم پیشپہ افراد پر بھی آہنی ہاتھ ڈالا جارہا ہے ، محرم الحرا م کے دوران حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدر آمدیقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس میں شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے علماء کرام کے تعاون سے مشترکہ حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جرائم پیشپہ افراد کی بیخ کنی کیلئے لڑنے والے پولیس افسران و اہلکار محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں، پنجاب حکومت پولیس افسران اور ملازمین کو ہر ممکنہ مراعات اور وسائل فراہم کررہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے افتخار شہید پولیس لائن میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، تمام مجالس اور ذوالجناح جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات کو ختمی شکل دیدی گئی ہے جن کی نگرانی وہ خود براہ راست کریں گے۔