بھارت کاجنگی جنون عروج پر ہے، پنجاب اورگجرات سےمتصل سرحدپرہائی الرٹ کردیا گیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب میں اٹاری کے قریب گاؤں خالی کرا لیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اٹاری سرحد سے دس کلو میٹر تک کا علاقہ خالی کرالیا گیا ہے، بھارت کےسرحدی علاقوں میں اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ سرحدوں پر فضائی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے،پٹھانکوٹ کے علاقے میں بھی سرحدسے10 کلو میٹر تک کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔