اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نےکہا ہے کہ پنجاب حکومت اب بھی آمرانہ سوچ اور فکر چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ۔ کسان ریلی لاہور میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے ساتھ صوبائی حکومت کے ناروا رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئین میں درج اظہار رائے کے بنیادی حق سے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو روکنے والی پنجاب حکومت کا جمہوری اور گڈ گورننس کا دعوی ہوا میں اڑ ا دیا گیاہے۔ سید خورشید شاہ قابل احترام سیاسی شخصیت ہیں ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم پنجاب حکومت کے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے خلاف ناروا رویے کا نوٹس لیں۔