ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا ملتان کی شالیمار کالونی کی واٹر سپلائی لائن ٹوٹ گئی، سڑکیں ، گلیاں زیر آب آگئیں ، واسا اہلکاروں نے مرمت کی بجائے سپلائی معطل کر دی ، معلوم ہوا ہے کہ بوسن روڈ پر شالیمار کے علاقوں میں 12، 12 انچ کی واٹر سپلائی لائن ٹوٹ گئی ہے، جس کی وجہ سے پانی پھیل جانے کی وجہ سے سڑکیں اور گلیاں زیر آب آگئیں ہیں ، سپلائی لائن کی مرمت کے لیئے واسا اہلکار رات گئے تک فیلڈ نہیں پہنچے ، جس پر شہریوں نے واسا کی غفلت پر احتجاج کیا ،تو واسا اہلکاروں نے ٹیوب ویل بند کر کے پورے علاقے میں واٹر سپلائی معطل کر دی، واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے پانی کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا ہے ۔