گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) تحر یک انصاف یوتھ ونگ کے سینئر رہنما و امید وار سٹی صدر یوتھ ونگ عبدالمنان مغل نے 30ستمبر کو ہو نے والے احتساب مارچ کے حوالے سے شہر کے مختلف حلقوں کا علی اشرف مغل کی ہدایت پر ہنگامی دورہ کیا۔چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے مطابق لوگوں میں شعور اجا گر کرنے اور ان کو مارچ کے مقاصد سے آگاہ کر نے کے لیے ٹیم کے ہمراہ حلقوں اور یونین کونسلز کا مفصل دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے یوسی چیئر مین، وائس چیئر مین، جنرل کونسلزکے ٹکٹ ہولڈز اور یوتھ ونگ کے رہنمائوں سے الگ الگ ملا قاتیں کیں۔