گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز پنجاب لاہور چوہدری نواز گجر نے ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کے 16اکتوبر کو ہونیوالے الیکشن ملتوی کر دیئے اور تمام جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی بھی ختم کر دیئے جبکہ از سر نو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد 4دسمبرکو الیکشن کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔