بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صحافی امجد قریشی مرحوم کی وفات کے موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ رانا اعجازمحمود کی زیر صدارت ڈی پی آر آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحو م کی روح کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناصر حمید، عابد حسن رضوی، نعمان مسعود خان، غلام اصغر، انیس احمد خان،ڈاکٹر نسیم ندیم، فضل محمود،ملک اللہ ڈتہ، نعمان اشرف اور دیگر ملازمین موجود تھے۔اللہ آباد سے نامہ نگار کے مطابق تعزیتی اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے حاجی عبدالمالک بھٹی رہنما صادق دوست تنظیم نے کہا کہ امجد قریشی نے ہمیشہ حق اور سچ کی صحافت کی۔ اس موقع پر تہذیب حسین شاہ ،میاں کاشف حسین کھرل ،ایم اے خالق بھٹی ،سعید احمد ،سیف اللہ ،ایاز عباسی اور میاں عبدالقیوم اورمحمد عاصم بھٹی موجود تھے۔