• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ فکسنگ پر جنوبی افریقی ٹینس پلیئر پر تاحیات پابندی

جوہانسبرگ(اے پی پی) جنوبی افریقن ٹینس پلیئر جوشوا چیٹی پر میچ فکسنگ کے جرم میں تاحیات پروفیشنل ٹینس کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جوشوا پر میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہو گیا جس کے بعد ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔ 21 سالہ جنوبی افریقن پلیئر نے خود بھی نومبر 2015ءمیں آئی ٹی ایف فیوچر ایف ون ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کھلاڑی کو ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پیسے دینے کی پیشکش کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
تازہ ترین