• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک ، کسی کو تحفظات ہیں تو وہ ہم سے بات کرے احسن اقبال

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کا میڈیا سی پیک کے خلاف سازشی مہم کا حصہ نہ بنے ملک کے اندر سی پیک سے متعلق ذمہ داری سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے اگر کسی کو تحفظات ہیں تو وہ ہم سے بات کرے۔ ہم اس کے تحفظات دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو متنازع اور ناکام بنانے کے لئے ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ اس قومی منصوبہ پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے پرہیز کیا جائے‘ بعض سینئر صحافیوں کی جانب سے لکھا جاتا ہے کہ مغربی روٹ کاغذوں میں ہی نہیں جبکہ سی پیک کی پانچویں جے سی سی میں واضح طور پر مغربی اور شمالی مغربی علاقے میں لکھا گیا ہے جبکہ مغربی روٹ کا شہروں کے نام کے ساتھ ذکر ہے۔ صحافی خود ایک جیوری بنائیں اور فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا صحافی بھی جواب دہ ہونا چاہئے اگر سیاستدان جواب دہ ہیں تو صحافی کی غلط رپورٹنگ پر جواب دہی ہونی چاہئے۔ وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس میں ایک  صحافی سے کہا کہ آپ کی سی پیک کی رپورٹ شرانگیزی کے زمرے میں آتی ہے اس کو کسی بھی فورم میں لیں جائیں اور فورم اس کا فیصلہ کرے۔ جس پر صحافی نے کہا کہ میری رپورٹ حقائق پر مبنی ہوتی ہے آپ اس کو عدالت میں لے جائیں۔
تازہ ترین