مردان(نمائندہ جنگ) رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے مردان سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا قافلہ آج صبح 8 بجے ریلوے سٹیشن گراونڈ مردان سے روانہ ہوگا۔ یہ بات تحریک انصاف کے ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین مردان افتخار علی مشوانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی، اُنہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان سمیت دیگر اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے جلوسوں کی شکل میں صبح 7 بجے ریلوے سٹیشن گراونڈ مردان پہنچیں گے۔ جہاں سے ایک عظم الشان ریلی کی صورت میں صبح 8 بجے رائیونڈ مارچ کیلئے روانہ ہوگا۔