کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پیش نہ ہونے کے باعث ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی ہوگئی۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چوبیس مقدمات میں فرد جرم عائد ہونا تھی۔ استغاثہ کے مطابق ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں ملزمان پر سات ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔