لاہور(کرائم رپورٹر سے) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے شہر میں ایک بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4دہشت گردوں کو بھاری اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔حساس اداروں کی رپورٹس کے بعد سی ٹی ڈی نے ملتان ریلوے سٹیشن کو جانے والے 4دہشت گردوں جن کا تعلق داعش سے بتایا جاتا ہے انہیں ایک خفیہ آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا، جن میں یاسر طفیل ولد محمد طفیل لاہور، محمد عثمان ولد ایم یوسف لاہور، سید خان ولد ایم خان وزیرستان اور ارشاد ولد تاج شیخوپورہ شامل ہیں ،ان سے 7ہینڈ گرنیڈ ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر بھاری اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔جبکہ فتح جنگ سے بھی ایک دہشتگرد کو گرفتار کر کے 4بم برآمد کر لئے گئے