کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے بعد چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے نئی دہلی میں اگلے ماہ ہونے والی کانفرنس کی دعوت مسترد کردی ۔
چیف جسٹس نے انڈین سرپم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط میں لکھا ہے کہ موجودہ حالات میں کانفرنس میں شریک نہیں ہوسکتا۔
چیف جسٹس پاکستان کوانڈیا میں ثالثی کے نظام کو مضبوط بنانے سے متعلق گلوبل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کانفرنس میں شریک نہیں ہو سکتا۔ کانفرنس 21 سے 23 اکتوبر کو نئی دہلی میں ہونا ہے۔
اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان نے وزارت خارجہ سے کلیئرنس ملنے کے بعد کانفرنس میں شرکت کی حامی بھرلی تھی،حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد چیف جسٹس نے بھارت جانے سے انکار کیا ہے۔