بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی جماعت اسلامی کے تحت ملتان میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
ملتان میں جماعت اسلامی کی جانب سے جامعہ قاسم العلوم میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر کی خصوصی دعا بھی کی۔
اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی، غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شرکاء نے کہا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جن گھروں کے بیٹوں نے سرحد پر قربانیاں دیں ان کا سر بھی فخر سے بلند ہو گیا۔