سیالکوٹ( نما ئندہ جنگ)ایشین ڈویلپمنٹ بینک، لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم اے سیالکوٹ کی باہمی مشاورت اور مالی معاونت سے 15 ارب روپے کی لاگت سے شہر کی بوسیدہ واٹر سپلائی پائپ لائن، سیوریج پائپوں کی تبدیلی کے ساتھ صفائی ستھرائی کے لئے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بجائےڈبلیو ایس ایس ایس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ شہریوں کی زندگی کو فضائی ، آبی آلودگی سے محفوظ بنا کر ان کے لئے ایک صحت مند زندگی کی ضمانت ممکن بنایا جاسکے۔ اس سلسلہ میں رابطہ پر ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے بتایا کہ اس منصوبے کا آغاز کے سلسلہ میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندے کی لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر ذمہ دار کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ نومبر سے اس منصوبے پرکام کا آ غا ز ہو جائے گا۔جس پر15 ارب روپے کی لاگت آئے گا۔ اانہوں نے مزید بتایاکہ اس پراجیکٹ کے شروع ہونے کے بعد سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جگہ ڈبلیو ایس ایس ایس کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اسکے ملازمین میں سے پروفیشنل افراد کو نئی کمپنی میں میرٹ کے مطابق بھرتی کیا جائے گا تاکہ کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق رکھا جاسکے اور منصوبے کی افادیت بھی متاثر نہ ہو۔