سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا نے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ بہرام دی موڑ کے رہائشی انور کا بیٹا ندیم جس نے نامعلوم وجوہات کی بناپر چار روز قبل خود پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے وہ بری طور پر جھلس گیا تھا اور اس کو اسکی تشونیاک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاںوہ جان کی بازی ہارگیا۔تھانہ اہلکار نصراللہ نے رابط پر بتایا کہ نوجوان کو سپردخاک کر دیا گیا ہے۔