• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد244تک جا پہنچی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نمائندہ) راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد244جبکہ وفاقی دارالحکومت سے آنے والے کیسز کی تعداد268 ہوچکی ہے۔جمعہ کو راول ٹائون کے مریضوں کی تعداد126،پوٹھوہار ٹائون44 ، چکلالہ کینٹ 15، راولپنڈی کینٹ43 اور دیگر تحصیلوں سے مریضوں کی تعداد16ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے 268کیسز کے جواب میں اب تک صرف 14کیسز میں کیس رسپانس ہو سکا ہے۔جبکہ راولپنڈی میں انٹی ڈینگی مہم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو چھپانے کیلئے درپردہ مک مکا کی کوششیں کی جارہی ہیں۔حالانکہ ان پر ابتدائی آڈٹ اعتراضات بھی ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق  گزشتہ برس کی انٹی ڈینگی مہم کے حوالے سے 21لاکھ اور 58لاکھ روپے کے دو آڈٹ اعتراضات ہیں۔جن کو ملی بھگت سے منظر عام سے ہٹانے کی کوشش کی جاررہی ہے۔اس حوالے سے مشیر صحت نے رابطہ کرنے پر کہا کہ انٹی ڈینگی مہم میں کسی قسم کی بے ضابطگی اور لاپرواہی براداشت نہیں کی جائے گی۔ دریں اثناء  الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 18 مریض داخل کرائے گئے، گزشتہ روز ڈینگی کے شبہ میں 26 مریضوں کو الائیڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا، 18مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے ان مریضوں سے 16 کا تعلق اسلام آباد سے  جبکہ 2 کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔
تازہ ترین