ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5منشیات فروش،2ناجائز اسلحہ رکھنے والے ،5جواریوں ،7ناقص بینک سکیورٹی ،1تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے ،1سائونڈ سسٹم کے خلاف ورزی کرنے والے ،2 بغیر این او سی مکانات کرائے پر دینے والوں اور36اشتہاری مجرمان سمیت59ملزمان گرفتار کر لئے ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30لٹر شراب،1510 گرام چرس، رقم 1800 روپے ،2 پسٹل اور 6گولیاں برآمد کر لی، پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل احمد سے 10لٹر دیسی شراب ، محمد سعید سے 1250گرام چرس ، پیر بخش سے 10لٹر شراب، علی نواز سے 10لٹر شراب ، احمد یار سے 260گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ رکھا سے پسٹل 30بوراور 2گولیاں ، اللہ بخش سے پسٹل اور 4گولیاں برآمدکر لی، پولیس نے جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ہارون، فیاض ، محمد علی ، شہباز اور سلمان کو پرچی جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اوران کے قبضے سے رقم 1800 روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، پولیس نےبینک کی ناقص سکیورٹی انتظامات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےبینک منیجرساجد ، منیجر احمداوربینک منیجر نویدشہزاد منیجر علی حمزہ ، ا منیجر صولت اقبال اور منیجر نعیم اختر کو بنکس کی ناقص سکیورٹی اتنظامات کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لئے، پولیس نے تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شان کو انتہائی تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم ندیم مصطفی ٰاور بابر علی قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔