ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کینٹ ایریا میں گداگروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ملتان کینٹ میں گداگروں کو داخلے سے روک دیا گیا ، اس سلسلے میں کینٹ بورڈ انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ، معلوم ہوا ہے کہ کینٹ میں موجود گداگروں کی موجودگی کی اطلاع پر انہیں فوری طور پر تحویل میں لے کر متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا جائے ۔ ملتان کینٹ سے پکڑے جانے والے درجنوں گداگروں کو پولیس کے حوالے کیا جا چکا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس اور کینٹ بورڈ انتظامیہ نے تحویل میں لئے گئے گداگروں کوشہر سے باہر چھوڑ آنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اور انہیں وارننگ جاری کی جاتی ہے کہ وہ دوبارہ کینٹ ایریا کا رخ نہ کریں ۔ذرائع کے مطابق کینٹ انتظامیہ نے اپنی حدود میں ریڑھی مافیا کا داخلہ بھی بند کر دیا ہے اور بڑےپیمانے پر آپریشن آغاز کیا جا چکا ہے ۔ کینٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیئے انفورسمنٹ سیل کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔